جنوبی لبنان میں ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی بمباری جنوبی لبنان میں ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے جرائم Roze News
جرائم دنیا

جنوبی لبنان میں ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی بمباری جنوبی لبنان میں ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے

عرب میڈیا کے مطابق صبح سے اب تک لبنان کے علاقے صرفند کے علاقے میں 2 بار اسرائیلی فوج  کی جانب سے بمباری ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران جنگ بندی کے بعد لبنان میں بدھ کو ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں میں 200 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔ لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک بدھ کے روز حملوں میں سب سے زیادہ لوگ شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان جنگ میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد1600سے تجاوز کرگئی ہے،ہزاروں زخمی، لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، جاں بحق افراد میں102خواتین،130بچے اور طبی عملے کے57 کارکن شامل ہیں۔

Exit mobile version