اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا: وزیرِ اعلیٰ یو پی یوگی آدتیہ ناتھ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا: وزیرِ اعلیٰ یو پی یوگی آدتیہ ناتھ

اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا: وزیرِ اعلیٰ یو پی یوگی آدتیہ ناتھ

اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا: وزیرِ اعلیٰ یو پی یوگی آدتیہ ناتھ

بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف متعصب ہندو رویہ بے نقاب ہو گیا، وزیرِ اعلیٰ یو پی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا۔

آسام میں خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ نہ ہی کسی عبادت گاہ سے کوئی آواز بلند کرنے کی اجازت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کر سکتی ہے، ہر مسلم کو نشاندہی کر کے نکالا جائے گا۔

دوسری جانب مغربی بنگال، آسام اور دیگر بھارتی ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ’را‘ سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ کا ماحول تشکیل دینے کی کوشش جاری ہے۔

Exit mobile version