ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں، ڈیل نہ کی تو قیامت ٹوٹ پڑے گی‘، ٹرمپ کی دھمکی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں، ڈیل نہ کی تو قیامت ٹوٹ پڑے گی‘، ٹرمپ کی دھمکی

ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں، ڈیل نہ کی تو قیامت ٹوٹ پڑے گی‘، ٹرمپ کی دھمکی

ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں، ڈیل نہ کی تو قیامت ٹوٹ پڑے گی‘، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے یا کوئی نیا معاہدہ کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ایران کو مارچ کے آخر تک کی ڈیڈلائن دی تھی، جس کے بعد اس میں توسیع کردی تھی۔

امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایران پر دباؤ بڑھانے کے لئے ایک بار پھر دنیا بھر میں تیل کی ترسیل کے اہم ترین تجارتی راستے ’آبنائے ہرمز‘ کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسا نہ کرنے پر سنگین دھمکی دی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پرانے الٹی میٹم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’ایران کو ڈیل کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دیا گیا 10 دن کا الٹی میٹم ختم ہونے جا رہا ہے‘۔

انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اس کے بعد ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی‘۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو ڈیل یا کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مارچ کے آخری ہفتے کی تاریخ دی تھی لیکن پھر انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی حکام نے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے، جس کے بعد اس الٹی میٹم میں 10 روز کی توسیع کرکے 6 اپریل کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی۔

Exit mobile version