پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
تاہم پڑوسی ملک بھارت سے پاکستان کی یہ کامیابی ہضم نہیں ہورہی اور آئے روز پی ایس ایل کے خلاف کوئی نہ کوئی پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈیز کے خلاف فتح کراچی کنگز کی فتح کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر پہلے ساتھی کھلاڑی معین علی اور بعد ازاں مینجر حیدر اظہر سے کچھ کہتے نظر آئے۔
اس ویڈیو کو سابق بھارتی کرکٹر اجے جدیجہ کے نام سے بنے اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرکے پروپیگنڈہ پھیلانے کی کوشش کی گئی کہ معین علی اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان لڑائی ہوگئی۔
جس پر ڈیوڈ وارنر نے ریپلائی میں جواب دیا کہ ’پرسکون ہو جاؤ، تمہیں سیاق و سباق کا کچھ علم نہیں ہے، ہمارا مینیجر ہمیشہ پہلے ہاتھ ملانا چاہتا ہے۔ اس کا معین علی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسے ٹیم بینٹر کہتے ہیں‘۔
