ایران نے 20 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، اسرائیلی حکام کی تصدیق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ایران نے 20 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، اسرائیلی حکام کی تصدیق

ایران نے 20 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، اسرائیلی حکام کی تصدیق

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ایران نے 20 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے تاہم کسی اسرائیلی لڑاکا طیارے کو ابھی تک نشانہ نہیں بنایا گیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق پائلٹس کئی بار میزائل کے خطرات کا سامنا کر چکے ہیں، ایک موقع پرایک پائلٹ نشانہ بننے کے بالکل قریب تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاسداران انقلاب نے امریکہ کے جدید لڑاکا طیارے ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے تاہم ترجمان سینٹ کام کا کہناہے کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیاہے اور پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔

الجزیرہ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہناہے کہ امریکہ کے جدید سٹیلتھ لڑاکا طیارے ایف 35 کو فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینٹ کام کے ترجمان  ٹم ہاکنز نے بیان میں کہا کہ طیارہ ایران کے اوپر جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا، طیارے کو بحفاظت لینڈ کروا لیا گیاہے اور پائلٹ کی حالت بھی مستحکم ہے۔

Exit mobile version