محکمہ موسمیات نے عید کے دن بارش کی نوید سنادی پاکستان Roze News
پاکستان

محکمہ موسمیات نے عید کے دن بارش کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے روز بھی مختلف علاقوں میں بارش کی نوید سنادی۔

سماء سے گفتگو میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ بارش برسانے والا ہواؤں کا سلسلہ بدستور ملک میں موجود ہے۔ کل عید کے دن ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

عرفان ورک نے کہا کہ کل راولپنڈی اسلام آباد میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، ملک کے کچھ مقامات پر مکمل بادل چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور شمالی علاقہ جات میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔

Exit mobile version