ایران کے سابق اسپیکر علی لاریجانی اور بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق اسپیکر علی لاریجانی اور بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی گزشتہ دنوں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایران میں دونوں شخصیات کے جنازوں کے لیے سرکاری سطح پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان جنازوں میں اعلیٰ حکومتی و عسکری حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اپنے بیٹے سمیت شہید ہو گئے تھے، جس کی سرکاری سطح پر تصدیق کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے اب تک ایران کی جانب سے امریکی تنصیبات پر 292 بار حملہ کیا جا چکا ہے۔
