زخمی ہونے والے ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سرجری کیلئے روس منتقل: برطانوی اخبار کا دعویٰ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

زخمی ہونے والے ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سرجری کیلئے روس منتقل: برطانوی اخبار کا دعویٰ

زخمی ہونے والے ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سرجری کیلئے روس منتقل: برطانوی اخبار کا دعویٰ

زخمی ہونے والے ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سرجری کیلئے روس منتقل: برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبینہ طور پر فضائی حملوں میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے روسی دارالحکومت ماسکو منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی ٹانگ کی سرجری کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کو تہران پر ہونے والے امریکی اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان حملوں میں ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای شہید ہوگئےتھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ موجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں۔ ابھی تک کسی نے انہیں نہیں دکھایا۔ میں سن رہا ہوں کہ شاید وہ زندہ نہیں، اور اگر زندہ ہیں تو انہیں اپنے ملک کے لیے دانشمندانہ فیصلہ کرنا چاہیے اور ہتھیار ڈال دینا چاہیے۔

کویتی اخبار کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک روسی فوجی طیارے کے ذریعے خفیہ طور پر ماسکو منتقل کیا گیا، جہاں مبینہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے فراہم کردہ سہولت میں ان کا علاج کیا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرجری کامیاب رہی۔

اخبار کے مطابق یہ معلومات ایک ایسے اعلیٰ سطحی ذریعے سے حاصل ہوئی ہیں جو نئے ایرانی سپریم لیڈر کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے کی شدت کے باعث انہیں ایک خصوصی اسپتال میں منتقل کیا گیا، اور یہ انتظام روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے مبینہ طور پر ایک ٹیلیفونک رابطے میں علاج کی پیشکش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی شام مجتبیٰ خامنہ ای کو روس منتقل کر دیا گیا تھا۔

Exit mobile version