پشاور:مغربی سسٹم کے زیر اثر خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔پشاور شہر و نواح میں موسم سرد ہوگیا، گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش سے موسم میں تبدیلی آگئی۔ بارش سے جاتی ہوئی سردی دوبارہ لوٹ آئی۔
چترال لوئر کے علاقے گرم چشمہ میں گزشتہ روز ایک بار پھر برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔
پشاور شہر کا موسم آج بھی ابر آلود و سرد ہے، اتوار کے روز پشاور میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ 7 ملی میٹر، چترال 6، تیمرگرہ 9، دیر بالا 13، میر کھنی 8، کالام ایک اور دروش میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
