امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے،ہرشہیدکا بدلہ لیں گے، نومنتخب ایرانی سپریم لیڈرکا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے،ہرشہیدکا بدلہ لیں گے، نومنتخب ایرانی سپریم لیڈرکا اعلان

امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے،ہرشہیدکا بدلہ لیں گے، نومنتخب ایرانی سپریم لیڈرکا اعلان

امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے،ہرشہیدکا بدلہ لیں گے، نومنتخب ایرانی سپریم لیڈرکا اعلان

تہران :تہر ن اپنے آڈیو پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آبنائےہرمزبند رہےگی۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضہ کررہا ہے، عوام نے دنیا کو دکھایا کہ ایرانی عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے خدا کی راہ میں 60 برس سے زیادہ جدوجہد کی، ہر طرح کی آسائشوں اور آرام کو قربان کیا اور یوں وہ نہ صرف موجودہ دور میں بلکہ اس سرزمین کے حکمرانوں کی پوری تاریخ میں ایک درخشاں گوہر اور نمایاں شخصیت بن گئے، وہ استقامت کا ایک پہاڑ تھے، ایسے شخص کے بعد قیادت سنبھالنا یقیناً ایک بہت بڑا اور دشوار کام ہے، اس خلا کو پُرکرنا صرف اللہ تعالیٰ کی مدد اور آپ عوام کی حمایت سے ہی ممکن ہے۔

Exit mobile version