جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہمیں بہت زیادہ منافع ہوتا ہے، ٹرمپ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہمیں بہت زیادہ منافع ہوتا ہے، ٹرمپ

ایران پر حملے کے بعد ٹرمپ کا پہلا بیان جاری،اہم تفصیلات جانیں

ایران پر حملے کے بعد ٹرمپ کا پہلا بیان جاری،اہم تفصیلات جانیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، لہٰذا جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہمیں بہت زیادہ منافع ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو معمولی قرار دیا اور کہا کہ امریکا تیل کی قیمتوں میں اضافے سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، لہٰذا جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں، تو ہم بہت زیادہ کماتے ہیں، لیکن میرے لیے سب سے اہم اور زیادہ اہمیت کا حامل مقصد یہ ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور مشرقِ وسطیٰ و دنیا کو تباہ کرنے سے روکا جائے۔

امریکی صدر نے کہا  کہ وہ کبھی ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، اپنے بیان میں ٹرمپ نے ایران کو بدی کی سلطنت قرار دیا اور کہا کہ میں کبھی بھی مشرق وسطیٰ اور دنیا کو تباہ نہیں ہونے دوں گا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب  بین الاقوامی ایجنسی برائے توانائی (آئی ای اے) نے خبردار کیا کہ ایران کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث دنیا کو عالمی تیل کی مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی سپلائی رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی جریدے ایکسیوز کے مطابق صدر ٹرمپ کا ایران سے جنگ اگلے تین چار ہفتے جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔ جس کے بعد وہ اگلے اقدامات کا کوئی فیصلہ کریں گے۔

اسی دوران امریکی جریدے ایکسیوز کے مطابق ٹرمپ کے مشیروں نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ جنگ کو طول دے کر تیل کی قیمتوں کو ناقابل برداشت حد پر پہنچادیں گے۔

Exit mobile version