19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو تازہ ترین Roze News
تازہ ترین رمضان

19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو

19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو

19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو

سپارکو کا کہنا ہے کہ  شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6  بج کر 23 منٹ پرپیدا ہوگا۔

سپارکو کا بتانا ہے کہ  19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔

سپارکو کے مطابق  19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، رواں سال 30 روزے ہونےکا امکان ہے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جب کہ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکرکے علماء، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

Exit mobile version