ترکیہ نے ایران کو فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر خبردار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ اپنی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ اور اگر ایسی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ترکی سخت ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ترکیے کی جانب داغے گئے میزائل ایران سے نہیں گئے اور اس واقعے کی جامع تحقیقات کی جائیں گی۔
ادھر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ترکیے کی جانب دوسرا میزائل بھی فائر کیا گیا ہے۔
