ٹرمپ کے قریبی ساتھی کا سعودیہ کے ایران کیخلاف جنگ میں نہ کودنے پر مایوسی کا اظہار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ٹرمپ کے قریبی ساتھی کا سعودیہ کے ایران کیخلاف جنگ میں نہ کودنے پر مایوسی کا اظہار

ٹرمپ کا داماد اور وٹکوف مذاکرات کی آڑ میں مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ

ٹرمپ کا داماد اور وٹکوف مذاکرات کی آڑ میں مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزے گراہم نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں نہ کودنے پر مایوسی کا اظہار کر دیا۔

سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ سعودی عرب ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے اپنی فوج استعمال کرنے سے انکار کر رہا ہے جبکہ ایران نے خطے میں دہشت پھیلا رکھی ہے اور سات امریکیوں کو قتل کر دیا ہے۔

سینیٹر لنزے گراہم نے سوال کیا کہ امریکا سعودی عرب جیسے ملک کے ساتھ دفاعی سمجھوتہ کیوں کرے جو باہمی مفاد کے لیے جنگ بھی لڑنے کو تیار نہیں۔

ٹرمپ کے قریبی ساتھی نے کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانہ ایران کے مسلسل حملوں کی وجہ سے خالی کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version