کمزور یا آسان ہدف نہیں،مزید مضبوط ہو کر ابھرینگے، اماراتی صدر کا ایران، امریکہ جنگ کے بعد پہلا بیان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کمزور یا آسان ہدف نہیں،مزید مضبوط ہو کر ابھرینگے، اماراتی صدر کا ایران، امریکہ جنگ کے بعد پہلا بیان

کمزور یا آسان ہدف نہیں،مزید مضبوط ہو کر ابھرینگے، اماراتی صدر کا ایران، امریکہ جنگ کے بعد پہلا بیان

کمزور یا آسان ہدف نہیں،مزید مضبوط ہو کر ابھرینگے، اماراتی صدر کا ایران، امریکہ جنگ کے بعد پہلا بیان

دبئی:متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملوں میں تباہ ہونے والے میزائلوں کا ملبہ لگنے سے 3 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوئےمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق صدر متحدہ عرب امارات نے کہا کہ اپنے عوام، رہائشیوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے مسلسل چوکنا ہیں۔ اس جنگ سے مزید مضبوط ہو کر ابھریں گے۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ ملک پر حملے ہوئے ہیں لیکن دشمن جان لے کہ امارات کمزور یا آسان ہدف نہیں ہے۔
اماراتی صدر نے زخمی افراد سے اسپتال میں ملاقات کے دوران کہا کہ متحدہ عرب امارات کی مضبوطی اس کے عوام اور سلامتی اداروں کی لگن کی وجہ سے ہے۔
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ملک میں آباد غیر ملکیوں کو اپنا مہمان اور اماراتی خاندان کے طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ اس یکجہتی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات مشکل دور سے مزید مضبوط ہوکر نکل آئے گا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایک ہفتے سے جاری ایرانی حملوں میں داغے گئے 221 بیلسٹک میزائلوں میں سے 205 تباہ کردیے جبکہ 14 سمندر میں گرے اور صرف دو میزائل ملک کے اندر گرے۔
اسی عرصے میں 1,305 ایرانی ڈرونز میں کو 1,229 فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جب کہ 76 ڈرونز ملک کے اندر گرے۔
علاوہ ازیں ایران نے متحدہ عرب امارات میں کم از کم آٹھ کروز میزائل بھی داغے جنھیں فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔ایران کے متحدہ عرب امارات میں حملوں میں فضا میں تباہ کیئے گئے میزائل اور ڈرونز کا ملبہ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوئے جن میں پاکستانی، نیپالی اور بنگلا دیشی شامل ہیں جب کہ 112 افراد زخمی بھی ہوئے۔
جن میں متحدہ عرب امارات، مصر، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، ازبکستان، یمن، یوگینڈا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس اور ترکی کے شہری شامل ہیں۔ ادھر ایران کا کہنا ہے کہ اس نے حملوں میں متحدہ عرب امارات میں واقع امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے اور آج ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک سے معذرت کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ہمسایہ ممالک پر اب حملے نہیں ہوں گے۔

Exit mobile version