محکمہ موسمیات نے شہریوں کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی موسم Roze News
موسم

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، میدانی علاقوں میں شدید گرمی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 7 سے 11 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک اور درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے امکانات 7 سے 11 مارچ تک رہیں گے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں 10 اور 11 مارچ کو بارش کی توقع ہے۔

جہاں بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے، وہیں میدانی علاقوں میں سورج اپنی پوری شدت سے جلائے گا۔ پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت میں اچانک اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ آنے والے چند روز کے دوران میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

Exit mobile version