عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا: امریکی حکام کا دعویٰ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا: امریکی حکام کا دعویٰ

عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا: امریکی حکام کا دعویٰ

عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا: امریکی حکام کا دعویٰ

امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ ایران پر عراقی کردوں نے زمینی حملہ شروع کردیا۔

 امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ ایک ہزار عراقی کردوں نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی شروع کردی ہے اور ہزاروں کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہوگئے۔

نیویارک ٹائمز کا کہنا ہےکہ امریکی سی آئی اے کیجانب سے کردوں کو اسلحہ فراہم کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی کہا تھا کہ امریکی فوج تو ایران کیخلاف باغیوں کو مسلح نہیں کررہی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی حکومت کے دیگر حصے ممکنہ طور پر اس کام میں شریک ہوں۔

ادھر روسی میڈیا نے بتایا کہ ایران نے عراقی کردوں پر مبینہ حملہ کیا ہےجس سے انکے ٹھکانوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی نے ایران کے سرحدی صوبوں میں کرد جنگجوؤں کے داخل ہونےکی خبروں کی تردید کردی۔

Exit mobile version