کویت میںامریکی لڑاکا طیارے کس نے اور کیسے تباہ کیے؟ہوشربا انکشافات سامنے آگئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کویت میںامریکی لڑاکا طیارے کس نے اور کیسے تباہ کیے؟ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

کویت میںامریکی لڑاکا طیارے کس نے اور کیسے تباہ کیے؟ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

کویت میںامریکی لڑاکا طیارے کس نے اور کیسے تباہ کیے؟ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

لندن :مشرقِ وسطیٰ میں شدید کشیدگی کی نئی لہر سنیچر کو اس وقت شروع ہوئی جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کرنے کا اعلان کیا۔
ان حملوں کے ردِعمل میں نہ صرف ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے متعدد اتحادیوں پر بھی میزائل اور ڈرون سے حملے کیے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور خطے کے دیگر ممالک ایران کے ان حملوں کی مذمت کر رہے ہیں اور تہران کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ان میں سے متعدد ممالک میں امریکی فوجی اڈے یا اہلکار موجود ہیں۔ ایسے میں پیر کو یہ خبریں چلنا شروع ہوئیں کہ کویت میں تین امریکی طیارے تباہ ہوئے ہیں۔
جنگ کے ماحول میں لوگوں کا گماں یہی تھا کہ شاید یہ طیارے کسی ایرانی حملے میں تباہ ہوئے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ اس کے تینوں ایف 15 ای طیارے کویت میں ’دوستانہ فائرنگ کے واقعے‘ میں تباہ ہوئے ہیں۔
یہ واقعے کیسے پیش آیا اس کی تفصیلات بعد میں، لیکن پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ کویت کا اس معاملے پر کیا کہنا ہے۔کویت کی وزارتِ دفاع نے پیر کو ایک بیان میں متعدد امریکی طیاروں کے تباہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

 

Exit mobile version