ہمارا مشن ایران کی بیلسٹنگ میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا ہے، امریکی وزیر خارجہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ہمارا مشن ایران کی بیلسٹنگ میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا ہے، امریکی وزیر خارجہ

ہمارا مشن ایران کی بیلسٹنگ میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا ہے، امریکی وزیر خارجہ

ہمارا مشن ایران کی بیلسٹنگ میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے انتہائی سخت اور سنسنی خیز بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا واضح مشن ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا ہے تاکہ وہ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے خلیجی ممالک میں نہ صرف فوجی بلکہ غیر فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا، ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں پر حملے کیے اور 100 سے زائد میزائل فائر کیے۔ ان کے مطابق ایران کے ابتدائی حملے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ پیشگی حملہ نہ کرتا تو کہیں زیادہ جانی نقصان ہو سکتا تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے کیونکہ اگر ایران کے پاس میزائلوں کے ساتھ ایٹمی طاقت بھی آ گئی تو وہ دنیا کو یرغمال بنا سکتا ہے۔

Exit mobile version