آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہو گئیں تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہو گئیں

آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہو گئیں

آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہو گئیں

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ منصوره خجستہ باقرزادہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ منصوره خجستہ حالیہ فوجی حملوں میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔ اور آج وہ انہی زخموں کے باعث انتقال کر گئیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی شہادت کے بعد سے زیرعلاج تھیں۔ حالیہ حملوں میں سپریم لیڈر کے خاندان کے دیگر افراد بھی شہید ہوئے تھے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب خطے میں گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کشیدگی عروج پر ہے۔ ان حملوں میں ایران کی اعلیٰ قیادت اور دیگر سینیئر شخصیات کے متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

ایران میں اس واقعے کے بعد قومی سطح پر غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔ جبکہ عالمی سطح پر بھی اس کے ممکنہ اثرات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Exit mobile version