پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
کینڈی میں کھیلے گئے سپر 8 کے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا۔
تاہم پاکستانی بولرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے اور گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کے کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں گروپ 2 سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔انگلینڈ پہلے ہی فائنل 4میں جگہ بناچکا ہے۔
