ٹی20 ورلڈکپ، سپر ایٹ: ٹاس سری لنکا نے جیت لی، پاکستان کی بیٹنگ کھیل Roze News
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ، سپر ایٹ: ٹاس سری لنکا نے جیت لی، پاکستان کی بیٹنگ

ٹی20 ورلڈکپ، سپر ایٹ: ٹاس سری لنکا نے جیت لی، پاکستان کی بیٹنگ

ٹی20 ورلڈکپ، سپر ایٹ: ٹاس سری لنکا نے جیت لی، پاکستان کی بیٹنگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سپر ایٹ کے پاکستان کے لیے مارو یا مرجاؤ کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

 پالیکیلے میں کھیلا جانے والا یہ میچ سری لنکا کےلیے یہ صرف رسمی کارروائی ہے جبکہ پاکستان کےلیے بڑے مارجن سے فتح اسے سیمی فائنل تک پہنچا دے گی۔

علم میں رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرنے کےلیے سری لنکا کو بڑا ٹوٹل بنانے کے بعد 65 یا اس سے زائد رنز سے شکست دینی ہوگی، علاوہ ازیں جیت کی صورت میں بھی پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

پاکستان ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں اسٹار بلے باز بابر اعظم، نمبر ون آل راؤنڈر صائم ایوب اور نوجوان سلمان مرزا کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر خواجہ نافع، ابرار احمد اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی اور عثمان طارق شامل ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم میں کوشل مینڈس کی جگہ پر کامل مشارا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکن ٹیم کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کامل مشارا، چریتھ اسلانکا، پاون رتنانائیکے، کمنڈو مینڈس، جنیتھ لیاناگے، دنتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، دشمانتھا چمیرا اور دلشن مدھوشنکا شامل ہیں۔

Exit mobile version