پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیاہے کھیل Roze News
کھیل

پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیاہے

پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیاہے

پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیاہے

پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا  اور 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے جس میں صاحبزادہ فرحان 63 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔تیسرے اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب 7 رنز بنا کر آرچر کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ ان کے بعد کپتان سلمان آغا میدان میں اتر لیکن وہ محض 5 سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور ڈاوسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔

ان کے بعد بابر اعظم  اور فخر زمان نے 25 ، 25 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈوسن نے 3 ، جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عادل راشد نے بھی ایک وکٹ حاصل کی ۔

انگلینڈ کیخلاف اہم میچ میں قومی ٹیم میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے فہیم اشرف کی جگہ واپس شاہین آفریدی کو پلئنگ الیون میں شامل کر لیاہے ۔

Exit mobile version