ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں آج پاکستان کی قومی ٹیم انگلینڈ کے مد مقابل ہوگی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے انگلینڈ کو لازمی شکست دینی ہوگی، جس کی وجہ سے آج کا مقابلہ شائقین کے لیے انتہائی سنسنی خیز اور اہم سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کا پچھلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے کر اپنے اعتماد کو مزید بڑھا لیا ہے۔
آج کا میچ پاکستان کے لیے نہ صرف پوائنٹس کے لحاظ سے بلکہ ٹیم کے حوصلے اور سیمی فائنل کی دوڑ میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے
