امریکا ایران پر حملہ کب کرے گا؟ اچانک دعوے نے امت مسلمہ کو افسردہ کردیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکا ایران پر حملہ کب کرے گا؟ اچانک دعوے نے امت مسلمہ کو افسردہ کردیا

امریکا ایران پر حملہ کب کرے گا؟ اچانک دعوے نے امت مسلمہ کو افسردہ کردیا

امریکا ایران پر حملہ کب کرے گا؟ اچانک دعوے نے امت مسلمہ کو افسردہ کردیا

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور اب ماہرین ان ممکنہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تہران پر حملے کا فیصلہ کب کر سکتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ نے تجزیہ نگاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان کوئی سفارتی معاہدہ طے نہیں پاتا تو حملے کے حوالے سے چار مختلف صورتیں سامنے آ سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پہلا امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ رواں ہفتے پیر سے جمعرات کے درمیان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

یہ اس صورت میں ممکن ہے جب صدر ٹرمپ پہلے ہی فوجی کارروائی کا ذہن بنا چکے ہوں اور صرف مخصوص عسکری اہداف کے مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہوں۔

تاہم اس کا انحصار جمعرات کو ہونے والی امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی میٹنگ پر بھی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے کوئی ایسی پیشکش سامنے آئی جسے صدر ٹرمپ نے فوراً مسترد کر دیا تو کارروائی جلد ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دوسرا اور سب سے مضبوط امکان یہ ہے کہ حملہ اگلے ہفتے کے آغاز یا وسط میں ہو۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ایران کو دو ہفتوں کی مہلت دی تھی، اگر وہ اس ڈیڈ لائن کو پورا کرتے ہیں اور جمعرات کی ملاقات میں ہونے والی پیشکش کو ناکافی سمجھتے ہیں، تو اگلے ہفتے کارروائی کا بڑا امکان ہے۔

Exit mobile version