سونا پھر مہنگا، قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

سونا پھر مہنگا، قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

سونا پھر مہنگا، قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

سونا پھر مہنگا، قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ، فی تولہ 3 ہزار روپے مہنگا ہوگیا ۔

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج مسلسل پانچویں روز بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے سے 5 ہزار 138 ڈالر ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی تولہ چاندی 146 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 94 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

Exit mobile version