ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائیں گے،ٹرمپ نے بالآخر حتمی اعلان کردیا دنیا Roze News
دنیا

ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائیں گے،ٹرمپ نے بالآخر حتمی اعلان کردیا

ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائیں گے،ٹرمپ نے بالآخر حتمی اعلان کردیا

ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائیں گے،ٹرمپ نے بالآخر حتمی اعلان کردیا

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر ممکنہ محدود حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اور امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش بھی کر سکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ میں یہ بھی یاد دلایا گیا ہے کہ ٹرمپ گزشتہ سال ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو سخت بیانات اور دھمکیاں دے چکے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سیٹیلائٹ تصاویر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں قائم ایک امریکی فضائی اڈے پر درجنوں جنگی طیارے موجود ہیں۔

اخبار کے مطابق ایئر بیس پر کم از کم ساٹھ اٹیک ایئر کرافٹ کھڑے دیکھے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حصہ ہو سکتے ہیں، تاہم اس بارے میں بھی سرکاری سطح پر کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Exit mobile version