نئی دہلی: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمٹ بھارت کے لیے تباہی میں بدل گیا۔
اے آئی سمٹ کی بدانتظامی اور تنازعات نے ہندوستان کی ترقی اور عالمی ٹیکنالوجی کے نام نہاد بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بل گیٹس کی تقریر کی منسوخی، چینی روبوٹس کو دیسی ایجاد قرار دینے کے جھوٹے دعوے اور یوتھ کانگریس کے احتجاج نے سمٹ کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سربراہی اجلاس کے دوران انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے اپنی شرٹیں اتار دیں اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مبینہ تجارتی معاہدے میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
انڈین یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سمجھوتہ کر رہے ہیں اور نوجوانوں کا غصہ صرف سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ بے روزگاری اور معاشی بے یقینی کا نتیجہ ہے۔
انڈیا کیلئے شرمندگی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے..! AI Summit میں انڈیا نے چین کے روبوٹ کو اپنی یونیورسٹی کا شاہکار بتایا تھا تو چینی کمپنی نے Summit کے دوران اس روبوٹ کو غیر فعال کردیا.. اور یہ. شاہکار انڈیا کے گلے پڑ گیا 😂 😂 pic.twitter.com/xJiaRLR04u
— Ather Salem® (@AthSal01) February 21, 2026
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بھارتی ڈیل کا فائدہ صرف امریکا کو ہوگا جب کہ بھارتی کسانوں اور عام شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ مودی شاید ایپسٹین فائل میں اپنا نام ڈالنے یا اڈانی کو بچانے کے فیصلے کر رہے ہیں، جس کی قیمت ملک کے نوجوان ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ساکھ کو مظاہروں سے نہیں بلکہ عالمی مجرم کے کہنے پر مودی نے اسرائیل میں رقص کرنے سے نقصان پہنچایا۔
ماہرین کے مطابق ورلڈ ٹیکنالوجی سمٹ کے دوران حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کی یہ شدت سیاست نہیں بلکہ مودی کی پالیسی پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔
