ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ لاروف نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے زیر کنٹرول ایرانی جوہری تنصیبات پر پہلے ہی حملے ہو چکے ہیں اور خطے میں موجود عرب ممالک اور خلیجی ریاستیں کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتیں، کیونکہ یہ آگ کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔
ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر ممکنہ حملے کے لیے تیار ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ایک امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ جنیوا مذاکرات کے بعد توقع ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ تعطل ختم کرنے کے لیے تحریری تجاویز پیش کرے گا۔
