آج کہاں بادل برسیں گے ؟ سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی موسم Roze News
موسم

آج کہاں بادل برسیں گے ؟ سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آج کہاں بادل برسیں گے ؟ سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آج کہاں بادل برسیں گے ؟ سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ پبلک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق یہ سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں کل رات سے بارش کا امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا یہ سلسلہ کرم، بنوں، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے علاوہ لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان تک بھی پھیل سکتا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے جنوبی اور مغربی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے امکانات موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں ایک موسمی سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور گردونواح کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 17 فروری کو کراچی، گوادر، پسنی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور سکھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Exit mobile version