ٹی 20 ورلڈکپ! پاکستان کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ گرگئی کھیل Roze News
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ! پاکستان کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ گرگئی

ٹی 20 ورلڈکپ! پاکستان کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ گرگئی

ٹی 20 ورلڈکپ! پاکستان کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ گرگئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ گرگئی۔

کولمبو کے  پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر  بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

 پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ابھیشیک شرما اورکلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں   شامل کیا گیا ہے۔

کولمبو میں آج بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت کا استعمال اور اعصاب کا امتحان اور صلاحیتوں کا اظہار ہوگا۔ بھارتی ٹیم کے پاس بیٹنگ کا ہتھیار ہے تو پاکستانی شاہین بولنگ سے وار کریں گے۔

بھارتی بیٹرز عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن سے پریشان ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کولمبو میں نیٹ سیشن کے دوران بھارتی بیٹرز نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔

Exit mobile version