وفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی اسپتال میں کرانے کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی اسپتال میں کرانے کا اعلان

وفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی اسپتال میں کرانے کا اعلان

وفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی اسپتال میں کرانے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی اسپتال میں ماہرین چشم سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ‘عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اورعلاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرین امراضِ چشم کریں گے’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘اس کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی’۔وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ‘اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے’۔
قبل ازیں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات بھی کرادی گئی ہے۔

 

Exit mobile version