پاکستان نے کمزور ہو کر بھی شرائط منوا لیں، یہ ہندوستان کی بے عزتی ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کی آئی سی سی سے شرائط منوانے پر بھارتی میڈیا میں واویلا مچ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے بغیر ورلڈ کرکٹ نہیں چل سکتی، نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیں ان سے ہاتھ ملانا پڑے گا اور گلے بھی ملنا پڑے گا۔بھارت میڈیا نے مزید کہا کہ کمزور ہو کر بھی پاکستان نے اپنی شرائط منوا لیں، یہ ہندوستان کی بے عزتی ہے، بھارتی میڈیا نے حارث رؤف کے اشارے کا حوالہ بھی دیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سفارتی و اسٹریٹیجک طریقے سے پاکستان نے بنگلادیش کو بھی جیت لیا۔یاد رہے کہ آئی سی سی سے مذاکرات کے بعد پاکستان نے بھارت سے میچ کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔
پاکستان کے بغیر کرکٹ نہیں چل سکتی! بھارتی میڈیا نے کھلا کہا: کمزور ہو کر بھی پاکستان نے شرائط منوا لیں

پاکستان کے بغیر کرکٹ نہیں چل سکتی! بھارتی میڈیا نے کھلا کہا: کمزور ہو کر بھی پاکستان نے شرائط منوا لیں