ایک دن کی کمی کے بعد سونا دوبارہ مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

ایک دن کی کمی کے بعد سونا دوبارہ مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

ایک دن کی کمی کے بعد سونا دوبارہ مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

ایک دن کی کمی کے بعد سونا دوبارہ مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کی بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام میں 11,700 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 519,462 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ میں 10,030 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 445,354 روپے ہو گئے ہیں۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 444 روپے بڑھ کر 8,269 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں آج فی اونس سونا 117 ڈالر مہنگا ہو کر 4,967 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مقامی قیمتوں میں بھی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

مالی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ خطرات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے، اور مارکیٹ کے رجحانات پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version