’کشمیر ہے پاکستان‘ یومِ یکجہتی پر آئی ایس پی آر کا نیا ولولہ انگیز ترانہ جاری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

’کشمیر ہے پاکستان‘ یومِ یکجہتی پر آئی ایس پی آر کا نیا ولولہ انگیز ترانہ جاری

’کشمیر ہے پاکستان‘ یومِ یکجہتی پر آئی ایس پی آر کا نیا ولولہ انگیز ترانہ جاری

’کشمیر ہے پاکستان‘ یومِ یکجہتی پر آئی ایس پی آر کا نیا ولولہ انگیز ترانہ جاری

اسلام آباد :کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آئی ایس پی آر نے ’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ ترانہ جاری کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک نیا ولولہ انگیز ترانہ ریلیز کر دیا ہے، جو کشمیری عوام سے غیرمتزلزل محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار ہے۔ ترانے کے دل میں اتر جانے والے بول ’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ اس اٹل حقیقت کی ترجمانی کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔
ترانے میں کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں، عزم و استقلال اور ان کے زندہ و جاوید جذبۂ حب الوطنی کو انتہائی مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
یہ ترانہ مظلوم کشمیریوں کے حوصلے، امید اور آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے۔دوسری جانب یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر افواج پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور ان کی جائز جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو ایک ناقابلِ تردید حق قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ مسلح افواج پاکستان کشمیری عوام کے عزم، قربانیوں اور حوصلے کو سلام پیش کرتی ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

Exit mobile version