ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی نئی قومی مہم کا باضابطہ افتتاح تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی نئی قومی مہم کا باضابطہ افتتاح

ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی نئی قومی مہم کا باضابطہ افتتاح

ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی نئی قومی مہم کا باضابطہ افتتاح

اسلام آباد:ملک بھر میں آج سے پولیو کے خلاف قومی مہم کا باقاعدہ آغاز آج ہو گا، جس کا مقصد 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔اس مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ حکام کے مطابق مہم کو مؤثر بنانے کے لیے سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں نمایاں پیش رفت کی ہے، تاہم وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

Exit mobile version