انڈر19 ورلڈکپ: بھارت پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا کھیل Roze News
کھیل

انڈر19 ورلڈکپ: بھارت پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر19 ورلڈکپ: بھارت پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر19 ورلڈکپ: بھارت پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر19 ورلڈکپ کے سُپر سکسز مرحلے کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے ہرادیا۔ 

بولاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان انڈر19 کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت انڈر19 کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50ویں اوور میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ویدانت تریویدی 68 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ کنیشک چوہان نے 35، سوریاونشی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ آر ایس امریش نے 29، ویہان ملہوترا اور کھلن پٹیل نے 21، 21 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد صیام نے دو وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ علی رضا، احمد حسین، مومن قمر اور علی حسن بلوچ نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر19 ٹیم 47ویں اوور میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے عثمان خان 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، حمزہ ظہور 42 جبکہ کپتان فرحان یوسف 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ایوش مہاترے اور کھلن پٹیل 3،3 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔

واضح رہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Exit mobile version