لاہور کے کھلے مین ہول میں گر کر ماں بیٹی جاں بحق، شوہر کے پولیس تشدد کے سنگین الزامات پاکستان Roze News
پاکستان

لاہور کے کھلے مین ہول میں گر کر ماں بیٹی جاں بحق، شوہر کے پولیس تشدد کے سنگین الزامات

لاہور میں کھلے مین ہول میں گر کر ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں نیا رخ سامنے آ گیا ہے۔ متوفیہ کا شوہر غلام مرتضیٰ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سامنے آ ہے۔

غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ لاہور میں کھلے مین ہول میں گر کر اس کی بیوی اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں، تاہم پولیس نے مدد کرنے کے بجائے اسے بیلٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور کرنٹ لگانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ اس پر دباؤ ڈال کر بار بار بیانات لکھوائے گئے اور مختلف کاغذات پر دستخط کروائے گئے۔ ان کا الزام ہے کہ ایس ایچ او کے ساتھ ایس پی بھی اس واقعے میں قصوروار ہیں جبکہ ماسک لگائے افراد نے ان پر تشدد کیا۔

شورکوٹ سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا، تاہم ہماری ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے اقدامات سے مطمئن ہیں لیکن ذمہ داران کو سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کی بیٹی اس طرح جان سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے۔

Exit mobile version