سانحہ گل پلازہ، ملبے سے مزید باقیات برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سانحہ گل پلازہ، ملبے سے مزید باقیات برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی

سانحہ گل پلازہ، ملبے سے مزید باقیات برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی

سانحہ گل پلازہ، ملبے سے مزید باقیات برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی

کراچی:ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ پر آتشزدگی کے ساتویں روز بھی ریکوری اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے اور اس دوران مزید باقیات برآمد کر لی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی۔سول اسپتال ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران 4 مزید افراد کے باقیات کے شواہد ملے، گزشتہ روز ڈی این اے کے لیے باقیات سول اسپتال بھیجی گئی تھیں۔
پوسٹ مارٹم کے دوران اندازہ ہوا باقیات زیادہ ہیں۔ سول اسپتال میں لاشوں، باقیات اور دیگر ملا کر تعداد 71 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز، ترجمان محکمہ صحت نے بتایا تھا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی ہے اورلاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔
لاشوں اور جسم کے مختلف اعضا سے 45 ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، 8 افراد کی شناخت ڈی این اے سے مکمل ہوگئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 6 لاشیں مکمل تھیں اور ایک کو شناختی کارڈ سے شناخت کیا گیا۔ڈی سی ساؤتھ کے مطابق 80 فیصد سرچ آپریشن مکمل ہوچکا ہے اور 80 فیصد لاشوں کو تلاش کیا جاچکا ہے۔
اس سے قبل ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ گل پلازہ میں تلاش کا عمل کا جاری ہے جو ایسوسی ایشن کی مدد سے کی جا رہی ہے اور کہا گیا کہ تلاش کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔حکام نے بتایا تھا کہ مزید دو افراد کی باقیات ملنے کے بعد سانحے میں جاں بحق کی تعداد 62 ہوگئی ہے تاہم مزید تلاش ابھی جاری ہے۔

 

Exit mobile version