تحریکِانصاف پروپیگنڈا: حکومت نے “بورڈ آف پیس” میں خفیہ شمولیت اختیار کی، حقیقت کیا ؟جانیے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

تحریکِانصاف پروپیگنڈا: حکومت نے “بورڈ آف پیس” میں خفیہ شمولیت اختیار کی، حقیقت کیا ؟جانیے

کوئی سابق وزیر اعظم جس کو ملک کی عدالتیں مجرم ٹھہرا چکی ہیں، خارجہ پالیسی پر ویٹو اختیار نہیں رکھتا۔قومی فیصلے فرد واحد کی مرضی پر نہیں ہوتے۔ تحریکِ انصاف پروپیگنڈا: اس فورم میں شمولیت فلسطین سے غداری ہے

کوئی سابق وزیر اعظم جس کو ملک کی عدالتیں مجرم ٹھہرا چکی ہیں، خارجہ پالیسی پر ویٹو اختیار نہیں رکھتا۔قومی فیصلے فرد واحد کی مرضی پر نہیں ہوتے۔ تحریکِ انصاف پروپیگنڈا: اس فورم میں شمولیت فلسطین سے غداری ہے

 

اسلام آباد: تحریکِانصاف کے بیان پر پروپیگنڈا بمقابلہ حقیقت ، تحریکِ انصاف پروپیگنڈا: حکومت نے “بورڈ آف پیس” میں خفیہ شمولیت اختیار کی
حقیقت:
پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے اور خارجہ پالیسی حکومت کا آئینی اختیار ہے۔
ہر عالمی فورم میں شمولیت کے لیے ایک منتخب حکومت کے لیے عوامی منظوری یا ریفرنڈم ضروری نہیں ہوتا۔
ماضی میں خود PTI کی حکومت نے بھی ایسے فیصلے بغیر بحث کے کیے-
⛔تحریکِ اِنصاف پروپیگنڈا: موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور جعلی ہے
حقیقت:
پارلیمنٹ آئینی طور پر قائم ہے اور ملک کے نظام کو چلا رہی ہے۔
کسی عدالت نے پارلیمنٹ کو غیر آئینی قرار نہیں دیا۔
سیاسی ناراضگی ریاستی اداروں کو غیر قانونی نہیں بناتی۔
⛔ تحریکِ انصاف پروپیگنڈا: اس فیصلے پر پارلیمنٹ میں بحث لازمی تھی
حقیقت:
یہ کوئی بین الاقوامی معاہدہ نہیں بلکہ ایک سفارتی فورم میں شمولیت ہے۔
ایسے فیصلے حکومتیں ایگزیکٹو سطح پر کرتی ہیں۔
بحث نہ ہونا فیصلے کو غیر آئینی نہیں بناتا۔
⛔ تحریکِ انصاف پروپیگنڈا: “بورڈ آف پیس” اقوام متحدہ کے خلاف ہے
حقیقت:
یہ فورم اقوام متحدہ کا متبادل نہیں ہے۔
پاکستان بدستور اقوام متحدہ کے نظام کا حصہ ہے۔
یہ صرف ایک اضافی سفارتی پلیٹ فارم ہے۔
⛔ تحریکِ انصاف پروپیگنڈا: صرف ایک شخصیت قومی اتفاق رائے کی نمائندگی کرتی ہے
حقیقت:
ریاست شخصیات سے نہیں، اداروں سے چلتی ہے۔
کوئی سابق وزیر اعظم جس کو ملک کی عدالتیں مجرم ٹھہرا چکی ہیں، خارجہ پالیسی پر ویٹو اختیار نہیں رکھتا۔قومی فیصلے فرد واحد کی مرضی پر نہیں ہوتے۔ تحریکِ انصاف پروپیگنڈا: اس فورم میں شمولیت فلسطین سے غداری ہے
حقیقت:
پاکستان کا فلسطین پر مؤقف واضح، مضبوط اور غیر متبدل ہے۔
پاکستان آزاد فلسطینی ریاست اور القدس الشریف کے حق میں ہے۔
کسی فورم میں شمولیت اصولی مؤقف سے دستبرداری نہیں ہوتی۔
پاکستان اس پیس بورڈ میں اکیلا نہیں دنیا کے 8 بڑے مسلم ممالک بھی پاکستان کے ساتھ شامل ہیں، تو کیا پاکستان ایک فرد واحد کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے پوری مسلم امہ کی خواہشات اور امنگوں کو غلط قرار دے ؟ ⛔ تحریکِ انصاف پروپیگنڈا: خارجہ پالیسی پر ریفرنڈم ہونا چاہیے
حقیقت:
دنیا کا کوئی ملک خارجہ پالیسی پر ریفرنڈم نہیں کراتا۔ریفرنڈم آئینی یا علاقائی معاملات کے لیے ہوتے ہیں۔یہ مطالبہ بچگانہ ہے، آئینی نہیں۔
⛔ تحریکِ انصاف پروپیگنڈا: صرف تحریکِ انتشار (PTI) ہی وقار اور امن کی علمبردار ہے
حقیقت:
پاکستان کا وقار فعال اور متوازن سفارتکاری سے قائم رہتا ہے۔دنیا سے کٹ جانا قومی مفاد کے خلاف ہے۔ ریاستی پالیسی سیاسی نعروں سے بالاتر ہوتی ہے۔

Exit mobile version