شہریوں کیلئے انتہائی اہم خبرآگئی ،سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بھاؤ نیچے آگیا۔
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا ہے۔ جیوپولیٹیکل حالات میں بہتری اور عالمی منڈی میں تبدیلی کے باعث سونے اور چاندی کے بھاؤ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 4,832 ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 24 کیرٹ سونا 800 روپے کی کمی کے ساتھ 505,562 روپے پر بند ہوا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 433,437 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی 30 روپے کم ہو کر 9,904 روپے پر پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جیوپولیٹیکل حالات، کرنسی کے بدلتے ریٹ اور سرمایہ کاری کے رجحانات سے جڑا ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں اور عام صارفین کے لیے یہ کمی خوش آئند ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو طویل عرصے سے سونے کی خریداری کے منتظر تھے۔
