ہائی والیوم میوزک سننے والے خبردار: یہ خبر آپ کی زندگی بدل سکتی ہے صحت Roze News
صحت

ہائی والیوم میوزک سننے والے خبردار: یہ خبر آپ کی زندگی بدل سکتی ہے

ہائی والیوم میوزک سننے والے خبردار: یہ خبر آپ کی زندگی بدل سکتی ہے

ہائی والیوم میوزک سننے والے خبردار: یہ خبر آپ کی زندگی بدل سکتی ہے

ایک جنرل فزیشن نے بتایا ہے کہ موسیقی سننا دماغ کو راحت پہنچانے کے ساتھ ساتھ اس کی تخیلاتی صلاحیت کو بھی ابھارتا ہے اور اس طرح ڈیمینشیا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

ڈیمینشیا ایک دماغی بیماری ہے جو یادداشت میں کمی، روزمرہ کے کام کرنے میں مشکلات، گفتگو کے مسائل کے ساتھ ساتھ مزاج اور شخصیت میں تبدیلیوں کا باعث بنتی ہے۔

جہاں اس کا کوئی مکمل علاج موجود نہیں، وہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ پرانے اور پسندیدہ گانے سننے سے اس کے اثرات کو کم کرنے اور دماغی کارکردگی میں تنزلی کی رفتار سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ڈاکٹر پونم کرشن نے بتایا کہ موسیقی دماغ کے مختلف حصوں، جیسے یادداشت، توجہ، زبان اور جذبات کو ایک ساتھ فعال کرتی ہے۔

اس قسم کی کثیرالجہتی سرگرمی دماغ کو تیز رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق برین امیجنگ سے واضح ہوا ہے کہ وہ موسیقی جس سے کوئی فرد پہلے سے واقف ہو، سننے سے دماغ میں اعصابی روابط مضبوط ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جو یادداشت اور توجہ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اس سے نہ صرف دماغی صلاحیتوں میں بہتری آتی ہے بلکہ ڈیمینشیا کی علامات پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

جبکہ دوسری جانب آپ صحت کے لئے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذا ہے، لیکن زیادہ تر لوگ اسے غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں غذائی فوائد متاثر ہو سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق صحیح طریقے سے انڈے کھانے سے جسم کو ضروری غذائی اجزاء ملتے ہیں اور وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت مند بالغ افراد روزانہ دو سے تین مکمل انڈے کھا سکتے ہیں، جبکہ وزن یا کولیسٹرول کنٹرول کرنے کے لیے دو سے تین انڈوں کی سفیدی اور صرف ایک زردی استعمال کرنا زیادہ موزوں ہے۔

انڈوں میں موجود پروٹین تمام ضروری امینو ایسڈز پر مشتمل ہوتا ہے جو پٹھوں کی نشوونما اور مرمت کے لیے مفید ہے، جبکہ زردی میں موجود صحت مند چکنائیاں ہارمونز، دماغی افعال اور دل کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Exit mobile version