صبح خالی پیٹ پانی پینے سے صحت پر ہونے والے حیران کن فوائد صحت Roze News
صحت

صبح خالی پیٹ پانی پینے سے صحت پر ہونے والے حیران کن فوائد

صبح خالی پیٹ پانی پینے سے صحت پر ہونے والے حیران کن فوائد

صبح خالی پیٹ پانی پینے سے صحت پر ہونے والے حیران کن فوائد

صحت مند زندگی کے لیے خالی پیٹ پانی پینا ایک سادہ مگر انتہائی فائدہ مند عادت ہے، جسے ماہرینِ صحت صبح کے معمولات میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق صبح اٹھتے ہی پانی پینا جسم کے نظام کو قدرتی طور پر فعال کرتا ہے، ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

یہ جسم میں جمع زہریلے مادّوں کو خارج کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور میٹابولزم کو تیز کر کے وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی معدے کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صبح پانی پینے سے آنتوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے اور قبض و بدہضمی جیسے مسائل میں واضح کمی آتی ہے۔ پانی دورانِ خون کو متوازن رکھنے اور خون کو صاف رکھنے میں بھی مددگار ہے۔

خالی پیٹ پانی پینا جلد کے لیے بھی مفید ہے۔ مناسب ہائیڈریشن جلد کو نمی فراہم کرتی ہے، جس سے جھریاں، خشکی اور جلدی مسائل کم ہوتے ہیں۔ پانی پینے سے جلد کے خلیے ترو تازہ رہتے ہیں اور رنگت بھی بہتر ہوتی ہے۔

دل کی صحت کے لیے بھی پانی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھنے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ گردوں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر پتھری کے خدشے کو بھی کم کرتا ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ صبح 1 سے 2 گلاس نیم گرم پانی آہستہ آہستہ پیا جائے اور کھانے کے فوراً بعد زیادہ پانی پینے سے گریز کیا جائے۔

طبی ماہرین کے مطابق خالی پیٹ پانی پینے کی یہ عادت مستقل طور پر اپنانے سے وزن میں کمی، جلد کی بہتری، بہتر ہاضمہ اور مجموعی صحت پر نمایاں اثرات دیکھنے میں آتے ہیں۔

شہریوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ دن کا آغاز پانی سے کریں تاکہ صحت مند طرزِ زندگی برقرار رکھا جا سکے۔

 

Exit mobile version