امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر بیچنا شروع کردیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر بیچنا شروع کردیا

امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر بیچنا شروع کردیا

امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر بیچنا شروع کردیا

واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر بیچنا شروع کردیا۔امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر کی پہلی باضابطہ فروخت مکمل کر لی ہے اور تیل کی مزید فروخت آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم تیل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے جو وینزویلا تیل کے انفرا اسٹرکچر، بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار اور مائل ہیں۔
واضح رہے امریکا نے 3 جنوری کو وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی جس میں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں انہیں امریکی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

 

Exit mobile version