مسلہ کشمیر حل ہونے سے پاکستان وبھارت کے کروڑوں لوگ خوشحال ہونگے ۔عنصر لیاقت Quran Roze News
Quran

مسلہ کشمیر حل ہونے سے پاکستان وبھارت کے کروڑوں لوگ خوشحال ہونگے ۔عنصر لیاقت

جنوبی ایشیا میں دیر پا امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ریاست جموں و کشمیر کے قومی مسئلے کا آبرومندانہ اور مستقل حل ناگزیر ہے
خطے میں وسائل کی کمی ہرگز نہیں ، بد قسمتی ہے کہ دونوں ممالک کے وسائل کا زیادہ تر حصہ اسلحہ و بارود کی خرید و فروخت پر صرف ہوتاہے
JKNSF کےممبر نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ریاست جموں و کشمیر کے قومی مسئلے کا آبرو مندانہ اور مستقل حل ناگزیر ہے، مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو کشمیریوں کیساتھ ساتھ ہندوستان اور پاکستان کے کروڑوں انسان بھی ترقی و خوشحالی کی زندگی بسر کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس خطے میں وسائل کی کمی ہرگز نہیں ہے لیکن بد قسمتی ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے وسائل کا زیادہ تر حصہ اسلحہ و بارود کی خرید و فروخت پر صرف ہوتا ہے، یہی وسائل اگر ہم بارود کے بجائے عوام کی ترقی و خوشحالی پر صرف کیے جائیں تو یہ ممالک غربت و افلاس سمیت تمام بنیادی مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔عنصر لیاقت نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے، اگر ہم آزاد ہو جائیں اور ریاست کے تمام وسائل عوام کی ملکیت میں دیے جائیں تو ہمارا کوئی فرد بے روز گار نہیں رہے گا۔ انھوں نے کہا کہJKNSF کی قیادت میں ریاست کی قومی آزادی خود مختاری اور عوام کی خوشحالی کیلئے برسر پیکار ہے۔ ریاستی عوام اگر اپنے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آگے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو بھی مایوس نہیں کریں گے اور ریاست کی قومی آزادی اور یہاں بسنے والے انسانوں کی باوقار زندگی کیلئے ہماری سیاسی جدو جہد جاری رہے گی

Exit mobile version