اسحاق ڈار کا انڈونیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، صومالیہ، غزہ پیشرفت پر گفتگو تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا انڈونیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، صومالیہ، غزہ پیشرفت پر گفتگو

اسرائیل نے صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا: اسحاق ڈار

اسرائیل نے صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا: اسحاق ڈار

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سیگیانو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا تعلقات اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے صومالیہ اور غزہ میں دیرپا امن کی کوششوں سمیت موجودہ عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

Exit mobile version