نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر غور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر غور

اسرائیل نے صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا: اسحاق ڈار

اسرائیل نے صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا: اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے 20 ویں اجلاس کے چوتھے پلینم پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر پاکستان چین تعلقات، پارٹی ٹو پارٹی روابط، علاقائی صورتحال اور سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر مشترکہ تقریبات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار ساتویں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کیلئے چین میں ہیں۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

Exit mobile version