پاکستان کا تائیوان کے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پاکستان کا تائیوان کے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ

ایران کے مسئلے کا پرامن حل، خطے میں استحکام چاہتے ہیں: پاکستان

ایران کے مسئلے کا پرامن حل، خطے میں استحکام چاہتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد:پاکستان نے آبنائے تائیوان میں حالیہ پیش رفت اور تائیوان سے متعلق سوالات پر چین کے مؤقف کی ایک بار پھر بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان چین کو اپنا آہنی دوست اور ہر موسم کا تذویراتی شراکت دار سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات سے متعلق تمام معاملات پر اپنی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جن میں تائیوان بھی شامل ہےوزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر مکمل طور پر کاربند ہے اور تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ تصور کرتا ہے، پاکستان مستقبل میں بھی اس اصول کی پاسداری جاری رکھے گا۔

 

Exit mobile version