حکومت کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

حکومت کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

لاہور:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے باعث ہائی سپیڈ ڈیزل 265 روپے65 پیسے سے کم ہوکر 257 روپے 08پیسے فی لٹر جبکہ پیٹرول 263 روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 253 روپے 17 پیسے فی لٹر ہوگیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 جنوری 2026 تک برقرار رہیں گی۔

 

Exit mobile version