کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز، شرجیل میمن نے افتتاح کردیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز، شرجیل میمن نے افتتاح کردیا

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز، شرجیل میمن نے افتتاح کردیا

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز، شرجیل میمن نے افتتاح کردیا

کراچی:کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری آ گئی، شہر قائد میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور صوبائی وزیر ناصر شاہ نے ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کیا، اس موقع پر حکام کی جانب سے شرجیل انعام میمن کو بسوں کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر 5 ڈبل ڈیکر بسیں ملیر ہالٹ سے فوارہ چوک تک چلیں گی، ڈبل ڈیکر بس کا روٹ 22 کلومیٹر پر مشتمل ہو گا، ڈبل ڈیکر بسوں کا کم از کم کرایہ 80 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 120 روپے ہوگا۔
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا تھا دسمبر میں ڈبل ڈیکر بسیں کراچی آ جائیں گی، کل سے ڈبل ڈیکر بسیں عوام کیلئے چلا دی جائیں گی، تجربہ بہتر ہوگا تو ڈبل ڈیکر بس کی بڑی فلیٹ منگوائیں گے۔ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں، بی آر ٹی جلدی مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے مارچ یا اپریل تک کافی حد تک سڑکوں کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

 

Exit mobile version